اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسعودی عرب میں چین کی تعمیر کردہ شاہراہ کھول دی گئی

سعودی عرب میں چین کی تعمیر کردہ شاہراہ کھول دی گئی

سعودی عرب کے شہر جبیل میں چائنہ ریلوے کے 18 ویں بیورو گروپ (سعودی عرب) اور سعودی عرب کے رائل کمیشن برائے جبیل اور یان بو کے نمائندے جبیل ٹی ایس -8 شاہراہ کے جزوی افتتاح کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چین کی تعمیر کردہ ایک اہم شاہراہ جبیل ٹی ایس-8 کو جزوی طور پر حوالے کرکے اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

چائنہ ریلوے کے 18 ویں بیورو گروپ (سعودی عرب) کے تعمیر کردہ 16.8 کلومیٹر طویل، 6 رویہ دو طرفہ راستہ جبیل شہر میں واقع ہے۔ یہ مشرقی صوبے میں شاہراہ 95 اور جبیل کے صنعتی علاقے کے درمیان تیز رابطے کے طور پر کام کرتا ہے۔ ٹریفک کے لئے کھولا گیا حصہ 8.1 کلومیٹر طویل ہے۔

چینی کمپنی کے مطابق یہ شاہراہ ستمبر تک مکمل طور پر حوالے کرکے ٹریفک کے لئے کھولے جانے کی توقع ہے۔

جبیل میں رائل کمیشن کے سی ای او محمود بن صالح الثیب کا کہنا ہے کہ ہائی وے کے کھلنے سے جبیل میں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا،  نقل و حمل میں بہتری آئے گی، مقامی آبادی کو فائدہ ہوگا اور علاقائی اقتصادی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

الثیب نے منصوبے پر چینی کمپنی کی شاندار کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چینی حل اور ٹیکنالوجی نے مقامی بنیادی سہولیات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر چینی ادارے کے نمائندے چھنگ جون جئی کا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ ہمارے ادارے اور رائل کمیشن کے درمیان گہری شراکت داری کو ظاہر کرتی ہے اور یہ چین- سعودی دوستی کا ثبوت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!