آزادکشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ بلگراں میں بارش نے تباہی مچادی،گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے وادی نیلم کے کئی علاقے متاثر ہوئے۔
شدید بارش اورکلاؤڈ برسٹ سےبلگراں کےساتھ وادی نیلم کےکئی علاقےمتاثر ہیں،جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں،کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد چارہوگئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ آج ادا کیجائے گی۔
مظفرآباد اور وادی نیلم کو آپس میں ملانے والی شاہراہ ہو بحال کر دیا ہےگیاتاہم سڑک کی خراب حالت کی وجہ سےانتظامیہ نے مسافروں کو محتاط سفر کا مشورہ دیا ہے،بے گھر ہونے والے افراد کو امدادی اشیا فراہم کیجا رہی ہیں۔
