چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کا آسیان جی سی سی چین سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے کوالالمپور پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)
کوالالمپور (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین، جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر کھلے پن، ترقیاتی تعاون اور بین الثقافتی انضمام کی مثال قائم کریں۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں منگل کو منعقدہ آسیان ۔چین ۔جی سی سی سربراہ اجلاس سے خطاب میں لی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ چین کے ساتھ ساتھ آسیان اور جی سی سی کے ممالک کی آبادی اور معیشت مجموعی دنیا کی کل آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی ہے، تینوں فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے کے درمیان کھلے پن کا ایک ماڈل تشکیل دیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں مارکیٹوں کا مکمل رابطہ یقینی طور پر ترقی کے لئے وسیع مواقع اور زیادہ اہم پیمانے پر اثرات قائم کرے گا۔
لی نے کہا کہ چین اور آسیان نے ورژن 3.0 چین-آسیان آزاد تجارتی خطے کو اپ گریڈ کرنے پر بات چیت مکمل کرلی ہے۔ توقع ہے کہ جی سی سی اور مختلف فریقین کے درمیان آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے پر بات چیت بھی جلد مکمل کرلی جائےگی تاکہ سہ فریقی تجارت کی سطح کو بڑھایا جاسکے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link