چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیہ میں ایک سیلاب زدہ سڑک پر لوگوں اور گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں سیلاب سے نمٹنے کے اداروں نے ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرنے والی شدید بارشوں کے پیش نظر جیانگ شی اور گوئی ژو صوبوں کے ساتھ ساتھ گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے میں لیول- 4 کی ہنگامی ردعمل کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
وزارت ہنگامی اقدامات نے ایک بیان میں موسمیاتی حکام کی پیش گوئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوئی ژو، دریائے یانگسی کے جنوب میں واقع علاقوں اور چین کے بیشتر جنوبی حصوں میں اگلے 3 روز میں شدید اور طوفانی بارش متوقع ہے۔
بیان کے مطابق بارش کا یہ دور سال کے آغاز سے اب تک کا سب سے شدید سلسلہ ہوگا اور بعض علاقوں کو شدید بارش کے باعث آفات کا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
چین میں سیلاب سے نمٹنے کا ردعمل 4 درجے پر مشتمل ہے جس میں لیول-1اعلیٰ ترین ہے۔
