اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا چینی ینگ پائنیئرز کی قومی کانگریس کے نام تہنیتی...

چینی صدر کا چینی ینگ پائنیئرز کی قومی کانگریس کے نام تہنیتی پیغام

چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی ینگ پائنیئرز کی 9 ویں قومی کانگریس کے نام تہنیتی خط ارسال کیا۔ بچوں کی اس قومی تنظیم کا اجلاس منگل کے روز بیجنگ میں شروع ہوا- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بچوں کی قومی تنظیم چائنیز ینگ پائنیئرز (سی وائی پی) کی 9 ویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ کانگریس کا آغاز منگل کو بیجنگ میں ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ سی وائی پی کو پارٹی کی پیروی کرنی چاہیے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے مقصد کے لئے اہل معماروں کو تیار کرنا چاہیے۔

بچوں کا عالمی دن قریب آتے ہی چینی صدر نے ملک بھر کے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بچے ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور چینی قوم کی بحالی میں مستقبل کی قوت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

چینی صدر نے بچوں کی صحت مند نشوونما کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ انتظامی امور کے سربراہ شی تائی فینگ نے اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کا خط پڑھ کر سنایا اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے خطاب کیا۔ انہوں نے سی وائی پی ممبران پر زور دیا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کی تعلیمات کو ذہن میں رکھیں اور ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور چینی قوم کی بحالی کے عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے کے لئے تیار رہیں۔

تقریباً 3 ہزار افراد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!