پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین کمبوڈیا کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے کو تیار ہے،...

چین کمبوڈیا کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے کو تیار ہے، چینی وزیراعظم

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ آسیان-چین-جی سی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر کمبوڈین وزیراعظم ہن مانیت سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کے فروغ کے لئے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

لی چھیانگ نے آسیان(جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم)-چین-خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) سربراہ اجلاس کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت سے ملاقات کی۔

لی نے کہا کہ حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا تاریخی دورہ کیا جس کے دوران دونوں ممالک نے نئے عہد میں مشترکہ مستقبل کے حامل سدابہار چین-کمبوڈیا معاشرے کے قیام کا مشترکہ اعلان کیا۔

لی نے مزید کہا کہ چین-کمبوڈیا تعلقات نے ایک بار پھر انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام میں برتری حاصل کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی مزید گہری ہوئی ہے۔

لی نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر صدر شی کے دورے کے نتائج پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلے کو مضبوط کرنے اور باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کرنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔ اس مقصد کے لئے چین-کمبوڈیا بین الحکومتی رابطہ کمیٹی کا موثر استعمال اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

لی نے کمبوڈیا میں مزید چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ بنیادی شہری سہولیات، ڈیجیٹل معیشت، جدید صنعتکاری اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!