اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصدر آصف زرداری کا پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں چین...

صدر آصف زرداری کا پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں چین کے کردار کو خراج تحسین

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بدھ کے روز پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 74 برس مکمل ہونے پر سماجی، معاشی اور دفاعی ترقی میں چین کےاہم کردار کو سراہا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں صدر زرداری نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے پاکستا اور چین کے تعلقات کو "تاریخی اور آزمودہ” قرار دیا ۔ انہوں نے اس بات کو دوہرایا  کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔

صدر زرداری نے سفارتی تعلقات کے 74 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی قیادت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 74 برسوں میں دوطرفہ تعلقات ایک ” تزویراتی تعاون پر مبنی ایک ہمیشہ کی شراکت داری” میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مضبوط برادرانہ تعلق  میں بندھے ہوئے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ’’ ون چائنہ پالیسی‘‘ کا پختہ حامی ہے اور چین کے بنیادی قومی مفادات پر اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

صدر زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مسلسل حمایت کرنے پر چین کا  تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوطرفہ تعاون کا ایک نمایاں منصوبہ قرار دیا جس نے پاکستان کی معیشت اور روابط کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور خیرسگالی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے معیشت، ٹیکنالوجی، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کو دوہرایا۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!