اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ جولائی میں افتتاح سے قبل ٹرائل آپریشن کے آغاز...

لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ جولائی میں افتتاح سے قبل ٹرائل آپریشن کے آغاز کے لئے تیار

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ کا منظر-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے لیگولینڈ پارک، لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے افتتاح سے قبل آخری مرحلے کے طور پر ہفتے سے آزمائشی آپریشنز کا آغاز کرے گا۔

منتخب مہمانوں کو پارک کا دورہ  کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا تاکہ 5 جولائی کو سرکاری افتتاح سے پہلے ہر پہلو کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس دوران پرکشش مقامات، ریستورانوں، تقریبات اور ہوٹل کے کمروں کو جانچا جائے گا تاکہ معیار، تخلیقی صلاحیت اور تفریح کی اعلیٰ سطح کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس آزمائشی مدت کے دوران ریزارٹ مرحلہ وار کھولا جائے گا جس میں مہمانوں سے آراء لی جائیں گی اور ان کی بنیاد پر حتمی ترامیم کی جائیں گی تاکہ مہمانوں کو بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

شنگھائی کے ضلع جن شان میں واقع 3 لاکھ 18 ہزار مربع میٹر پر محیط ریزارٹ 2 سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لئے لیگو تھیم پارک اور ہوٹل کی منزل ہے۔ ریزارٹ میں 75 سے زائد انٹرایکٹو جھولے، شوز اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ 8 مختلف تھیم والے علاقوں میں ہزاروں لیگو ماڈل بھی موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!