اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلآسٹریلوی وزیراعظم کی غزہ کی امداد محدود کرنے پر اسرائیل کی مذمت

آسٹریلوی وزیراعظم کی غزہ کی امداد محدود کرنے پر اسرائیل کی مذمت

رفح بارڈر کراسنگ پر مصر کی جانب سے انسانی امداد پر مشتمل ٹرک غزہ میں داخل ہورہے ہیں-(شِنہوا)

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی امداد محدود کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا ہے۔

البانیز نے غزہ میں "ضرورت مند” لوگوں کے لئے خوراک اور سامان کی ناکہ بندی کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا کا موقف براہ راست اسرائیلی حکومت کو پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے بہانے اور وضاحتیں بالکل ناقابل قبول اور غیر معتبر لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ یہ تصور کہ ایک جمہوری ریاست جان بوجھ کر امداد روکے، انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہی میرا واضح موقف ہے۔

بین الاقوامی فلاحی تنظیم آکسفیم کی آسٹریلوی شاخ نے ایک سروے کے نتائج جاری کئے ہیں جس کے مطابق 82 فیصد آسٹریلوی شہریوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کو جان بوجھ کر روکنا کسی طور بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!