چینی وزیراعظم لی چھیانگ کا آسیان-جی سی سی-چین سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ملائیشیا کے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
کوالالمپور(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر آسیان(جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم)-جی سی سی(خلیج تعاون کونسل) اور چین سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔
کوالا لمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک اور ملائیشیا میں چین کے سفیر او یانگ یو جِنگ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
آسیان کے موجودہ چیئرمین ملائیشیا آمد سے قبل لی چھیانگ نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ بھی کیا۔
