پیر, جولائی 28, 2025
انٹرٹینمنٹمالٹا میں ڈریگن کشتی میلے کے موقع پر روایتی چینی آرٹس شو...

مالٹا میں ڈریگن کشتی میلے کے موقع پر روایتی چینی آرٹس شو کا انعقاد

مالٹا کے شہر زوریق میں شہری چینی آرٹ کا ایک مظاہرہ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

والیٹا(شِنہوا)مالٹا کے شہر زوریق میں چینی ڈریگن کشتی میلے کے موقع پر روایتی چینی آرٹ بشمول موسیقی، رقص اور کٹھ پتلیوں کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ڈریگن کشتی میلہ دوانوو میلے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ڈریگن کشتی میلہ چینی قمری کیلنڈر میں پانچویں مہینے کے پانچویں دن منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ 31 مئی کو منایا جا رہا ہے۔

ثقافتی شام کا آغاز چینی آرٹسٹ گو می کی جانب سے پیش کردہ "ڈریگن کشتی” کے عنوان سے پیپا سولو کے ساتھ ہوا۔ دریائے یانگسی کے جنوبی طاس میں واقع علاقے سے شروع ہونے والی کلاسکل تقریب، جسے چینی زبان میں "جیانگ نان” کہا جاتا ہے، ڈریگن کشتی میلے کے دوران ڈریگن کشتی دوڑ کے خوشگوار مناظر کی عکاسی کرتی ہے۔

زوریق کی میئر ریٹا گریما نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہاکہ آج کا دن ایک تقریب سے زیادہ ہے۔ یہ ہمارے لوگوں کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کا ایک متحرک اظہار ہے۔ انہوں نے چینی فنکاروں کے دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلے پن اور تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری شراکت داری کی وضاحت کرتا ہے۔

تقریب میں شریک میڈیلین مینگیون گیلیا نے شِنہوا کو بتایا کہ موسیقی اور رقص واقعی بہت اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چینی فن کےمظاہرے کو براہ راست دیکھنے کا یہ ان کا دوسرا موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح کی مزید تقاریب دیکھنے کو ملیں گی۔

ایک اور سامع جوزف ابیلا نے کہا کہ مظاہرہ حیرت انگیز اور متاثر کن تھا۔ مارشل آرٹس کی مداح ابیلا نے چین کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک عظیم اور خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میں ابھی تک چین نہیں گئی لیکن مجھے امید ہے کہ میں کسی دن چین کا دورہ کروں گی۔

اس تقریب کا اہتمام مالٹا میں چینی ثقافتی مرکز، ژے جیانگ ثقافتی ورثہ تحفظ مرکز، ویسٹرن ریجنل کونسل مالٹا اور زوریق لوکل کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!