اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغربی علاقے میں اجتماعی شادیوں کی تقریب

چین کے جنوب مغربی علاقے میں اجتماعی شادیوں کی تقریب

چھونگ چھنگ کے انٹرکانٹی نینٹل ریفلز سٹی ہوٹل کی 250 میٹر بلند چھت پر اجتماعی شادیوں کی  ایک تقریب منعقد ہوئی ہے۔

اس تقریب میں 11 جوڑوں نے شرکت کی جن میں بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے 5 جوڑے بھی شامل تھے۔ ان میں سے ایک ایک شریکِ حیات کا تعلق امریکہ، ہنگری، پاکستان، وینزویلا اور نیپال سے ہے۔

20 مئی میں "520 ڈے” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ تقریب اس سے پہلے منعقد ہوئی ہے۔چینی زبان میں "520” کی ادائیگی "وو آئی نی” جیسی سنائی دیتی ہے جس کا مطلب ہے "میں تم سے محبت کرتا ہوں”۔ یہی وجہ ہے کہ اس روز ملک بھر میں شادیوں کی رجسٹریشن کرانے والوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

تقریب میں روایتی چینی رسومات بھی شامل تھیں جیسے قدیم "ربنگ” اور ثقافتی ورثے کا حصہ "پیپر کٹنگ”۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): رحمان صَدّر، دلہا، پاکستانی

"وہ بہت پیاری ہے۔ بہت اچھی ہے اور میرے لئےخوش نصیبی ہے۔ میں اسے دیکھ کر اور اس سے مل کر بہت خوش ہوں۔ میری ہمیشہ دعا ہے کہ ہم خوش و خرم زندگی گزاریں۔ ہمیشہ اپ کا بہت بہت شکریہ۔ چھونگ چھنگ بہت ترقی یافتہ ہے۔ میں خاص طور پر یہاں کی اونچی اونچی عمارتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ اور یہ پہاڑی علاقہ ہے۔ اس نے تو مجھے حیران کر دیا۔ اگلے مہینے ہم چھونگ چھنگ منتقل ہو جائیں گے اور اپنے خاندان کے ساتھ وہیں رہیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): دونگ چِی لان، دلہن، ہنگری

"چھونگ چھنگ بہت زندہ دل شہر ہے۔ یہاں کا منظر بہت دلکش ہے۔ کھانے لذیذ ہیں اور لوگ بے حد مہربان ہیں۔ مجھے یہاں رہنا بہت پسند ہے۔ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔”

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!