اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین چین کی جنوب مغربی موہان بندرگاہ پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد...

 چین کی جنوب مغربی موہان بندرگاہ پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ

2025 میں ’چین کو سفر‘ کا رجحان عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ رہا ہےجو نہ صرف سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہا ہے بلکہ سرحدی گزرگاہوں پر بھی غیر معمولی رش کا باعث بن رہا ہے۔ موہان ایگزٹ انٹری فرنٹیئر انسپیکشن اسٹیشن کے مطابق چین کے لاؤس سے متصل موہان پورٹ نے اتوار تک تقریباً بارہ لاکھ سیاحوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی ہے۔ان میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد سیاح اٹھاسی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔  جو گزشتہ سال کی نسبت ستائیس فیصد زیادہ ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ کہ چھیانوے فیصد سے زائد غیر ملکی سیاح بغیر ویزے کے چین میں داخل ہوئے، جو ملک کی سفری سہولیات میں بہتری اور سیاحت کے فروغ کا ثبوت ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ (انگریزی): میزّی رافائیل، سیاح مالٹا

"میں کاشغر کے راستے چین میں داخل ہوا تھا۔ میرا ارادہ صرف پندرہ دن رکنے کا تھا لیکن یہاں کا ماحول، ثقافت اور لوگوں کی مہمان نوازی اتنی متاثر کن تھی کہ قیام غیر متوقع طور پر طویل ہو گیا ہے۔ اب تک میں چین کے تقریباً 25 شہروں کا دورہ کر چکا ہوں جن میں شی آن، ووہان، وین ژو، ہینان آئی لینڈ اور کئی   دیگرتاریخی و سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

چین کی قدیم تہذیب، تاریخ اور آثارِ قدیمہ نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے  لیکن جو  قابلِ ذکر ہے وہ یہاں کا مثالی احساسِ تحفظ ہے۔ میں  چین میں ہر جگہ خود کو انتہائی محفوظ محسوس کرتا ہوں۔  اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کا معیار بھی شاندار ہے  چاہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ ہو ٹرینیں ہوں یا سڑکیں، ہر چیز صاف ستھری اور منظم دکھائی دیتی ہے۔  چین  میں قیام میرے لیے ایک یادگار تجربہ رہا ہے  اور میں چاہوں گا کہ دوسرے لوگ بھی چین آئیں اور یہاں کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوں۔”

چین لاؤس ریلوے روٹ پر واقع موہان پورٹ پر غیر ملکی مسافروں کے لیے ویزا فری داخلے کی کثیر لسانی معاونت اور آسیان زبانوں میں سہولیات متعارف کی گئی ہیں۔  یہاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات جیسے ریئل ٹائم ٹرانسلیشن ڈیوائسز اور خودکار پرنٹرز نصب ہیں جن کی مدد سے مسافر اپنی آمد و روانگی کا ریکارڈ خود حاصل کر سکتے ہیں۔

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!