اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹچین اور کمبوڈیا کے فنکاروں کا نوم پنہ کی راہ گیر سڑک...

چین اور کمبوڈیا کے فنکاروں کا نوم پنہ کی راہ گیر سڑک پر فن کا مظاہرہ

کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں منعقدہ چین-کمبوڈیا مشترکہ ثقافتی پروگرام میں چینی فنکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نوم پنھ (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کے فنکاروں نے نوم پنہ کی راہ گیر سڑک پر مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

کمبوڈیا کے وزیر سیاحت ہاؤت ہاک اور کمبوڈیا میں چینی سفیر وانگ وین بن بھی فن کا مظاہرہ دیکھنے والوں میں شامل تھے۔

ایک گھنٹے کے پروگرام میں فنکاروں نے دریائے سیسو واتھ کوے کے ساتھ  راہ گیر سڑک پر لوگوں کو مختلف قسم کے فنون لطیفہ سے محظوظ کیا جن میں روایتی موسیقی، رقص اور کرتب بازی شامل تھی۔

لوگوں نے فن کے ہر مظاہرے کو تالیاں بجا کر  بھرپور داد دی۔

یہ ثقافتی شو کمبوڈیا-چین سیاحت سال 2025 کے باضابطہ آغاز کی  3 روزہ تقریب کا حصہ تھا جو جمعہ کو شروع ہوئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!