اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے غلط مالیاتی معلومات پھیلانے والے پلیٹ فارمز کی نگرانی سخت...

چین نے غلط مالیاتی معلومات پھیلانے والے پلیٹ فارمز کی نگرانی سخت کردی

چینی پولیس افسران میانمار کے شہر میاودے سے فراڈ میں مشتبہ طور پر ملوث 200 چینی باشندوں کے ایک گروہ کو واپس لارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سائبر اسپیس ضابطہ کار نے مالیاتی ضابطہ کاروں کے تعاون سے حال ہی میں سرمایہ کی منڈیوں سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے ان اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کو  بند کردیا ہے جنہوں نے  اسٹاک سے متعلق غیرقانونی سفارشات دیں اور کرپٹو کرنسی لین دین  کی تشہیر کو ہوا دی ہے۔

چین کی سائبر اسپیس انتظامیہ نے بتایا کہ ہدف بنائے گئے کچھ اکاؤنٹس مالیاتی شعبے میں غیر قانونی یا نیم غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف اپنا سخت مؤقف برقرار رکھے گی۔ انٹرنیٹ صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرات سے محتاط رہیں اور مالی معلومات کی احتیاط سے تصدیق کریں۔

عوام کو افواہوں یا ان پر یقین کرنے کے خلاف بھی متنبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ممکنہ نقصانات یا ذاتی ڈیٹا میں نقب زنی سے بچنے کے لئے غیر قانونی مالی اسکیموں سے دور رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!