اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سبسڈی کی بدولت ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

چین میں سبسڈی کی بدولت ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو میں صارفین ایک موبائل فون کی دکان پر خریداری کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین  میں حکومت کے سبسڈی پروگرام کی بدولت گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات تک 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد صارفین ڈیجیٹل مصنوعات کی سبسڈی حاصل کرچکے تھے  انہوں نے مجموعی طور پر 5 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار مصنوعات خریدیں اور ان کی فروخت سے تقریباً 143.3 ارب یوآن (تقریباً 19.9 ارب امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی۔

جنوری سے اپریل کے دوران مواصلاتی مصنوعات کی مجموعی خوردہ فروخت میں ایک  برس قبل کے مقابلے میں 25.4 فیصد اضافہ ہوا جو 16 بڑی اشیائے صرف کی درجہ بندی میں تیز ترین اضافہ ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی سے مصنوعات کو اعلیٰ درجے کی مصنوعات میں تبدیل کرنے میں سہولت ملی ہے۔

تیسرے فریق کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار سے 4 ہزار یوآن کے درمیان قیمت والے اسمارٹ فونز کی فروخت کے حجم میں ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 4 ہزار سے 6 ہزار یوآن کی قیمت والے اسمارٹ فونز کی فروخت 43 فیصد بڑھی۔

چین نے جنوری میں سبسڈی پروگرام شروع کیا تھا جو اس کی مقامی کھپت میں اضافے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ پروگرام کے تحت 6 ہزار یوآن سے کم قیمت والے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز یا کلائی بینڈز کی خریداری پر 15 فیصد سبسڈی دی جاتی ہے اور ہر شے پر زیادہ سے زیادہ سبسڈی 500 یوآن ہے۔

اس پروگرام کا اطلاق مقامی و غیرملکی دونوں برانڈز پر ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!