اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کا سیاحتی اور ثقافتی ہفتہ بوداپست میں شروع ہو گیا

چین کا سیاحتی اور ثقافتی ہفتہ بوداپست میں شروع ہو گیا

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں بوداپست چین سیاحتی و ثقافتی ہفتے 2025 کے دوران ایک خاتون تصاویر دیکھ رہی ہے-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)بوداپست چائنہ ٹورازم اینڈ کلچر ویک 2025 کا آغاز ہنگری کے دارالحکومت میں ہوا۔ اس کا مقصد ثقافتی اور سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کے لئے قائم کردہ تعاون کے پلیٹ فارمز کے ذریعے چینی اور دیگر تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہم سیکھنے کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چین اور ہنگری کی حکومت، ثقافتی و سیاحتی اداروں اور وسطی و مشرقی یورپ کے میڈیا کے 100 سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔

ہنگری ٹورازم ایجنسی کے شعبے برائے قانونی و نظم و نسق معاونت کے سربراہ سابولس شیلاگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہنگری اور چین کے درمیان معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور چین ہنگری آنے والے سیاحوں کا اہم ترین ذریعہ بن چکا ہے۔

بوداپست نے چین کے 7 شہروں کے ساتھ براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے جس سے یہ شہر وسطی اور مشرقی یورپ کو چین سے منسلک کرنے والا اہم مرکز بن گیا ہے۔

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے صنعتی ترقی کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فو ہان شیاؤ نے کہا کہ یہ سیاحتی و ثقافتی ہفتہ عصری چینی ثقافت اور سیاحتی صنعت کی توانائی کو ظاہر کرتا ہے اور یورپی سیاحوں کے لئے چین کا سفر مزید پرکشش بنانے کے لئے سازگار حالات پیدا کرتا ہے۔

سیاحتی و ثقافتی ہفتہ 25 مئی تک جاری رہے گا، اس دوران متعدد متعلقہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں "بیسٹ فرام چائنہ” ایکسپو شامل ہے جو چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کو پیش کرتا ہے۔ بیجنگ تھیم پر مبنی تصویری نمائش اور چائے کی ثقافت کے تجربات بھی پیش کئے جائیں گے۔

بوداپست میں سیاحتی و ثقافتی ہفتے کا اہتمام بوداپست میں چین کے قومی سیاحتی دفتر، چین کی وزارت تجارت کے سرمایہ کاری کے فروغ کے یورپی دفتر اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے یورپی علاقائی دفتر کے اشتراک سے کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!