اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافریقہ-چین تعاون ٹیرف کے خطرات کو کم کر سکتا ہے،ماہرین

افریقہ-چین تعاون ٹیرف کے خطرات کو کم کر سکتا ہے،ماہرین

نائیجیریا کے شہر لاگوس میں لیکی آزاد تجارتی زون  کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ابوجا(شِنہوا)ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقہ اور چین کے درمیان عملی تعاون سے موجودہ ٹیرف چیلنجز کی وجہ سے بین الاقوامی تجارت کے بہاؤ میں پیدا ہونے والے خلل کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس سے توجہ ہٹانے والے عوامل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

ابوجا میں قائم تحقیقی ادارہ "سنٹر فار چائنہ سٹڈیز” کے زیرِ اہتمام حالیہ مکالمے میں ماہرین نے ٹیرف بحران کے دوران نائیجیریا-چین تعلقات اور افریقہ-چین روابط کو مضبوط بنانے کے لئے مستقبل کے مواقع اور اقدامات پر گفتگو کی۔

سنٹر کے ڈائریکٹر اور ڈائیلاگ کے منتظم چارلس اونونائیجو نے کہا کہ نائیجیریا-چین دو طرفہ تعاون کی یہ ناقابلِ تردید اور خاموش نوعیت دونوں ممالک کے درمیان ایک بھرپور اور نتیجہ خیز تعلق کی راہ ہموار کرتی ہے جو موجودہ دور کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ نائیجیریا اور چین اس وقت اپنے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور ان کے مزید وسعت اور گہرائی اختیار کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

اونونائیجو نے کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے موجودہ تعاون کے فریم ورکس ان ڈھانچہ جاتی ستونوں میں شامل ہیں جو نائیجیریا اور دیگر افریقی معیشتوں کو بین الاقوامی تجارت میں واشنگٹن کی مداخلت کے جھٹکوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

زرعی ماہر ریٹسن ٹیڈہیکے نے کہا کہ عالمی تجارتی کشیدگی کے دوران نائیجیریا کو اپنے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط کرنے، بنیادی شہری سہولیات کو جدید بنانے اور ترقیاتی پالیسیوں میں وضاحت برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ افریقہ کو اندرونی جائزہ لیتے ہوئے چین جیسے حقیقی شراکت داروں کو اہمیت دینی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!