اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا امریکہ سے تعلیمی تعاون کو سیاسی رنگ نہ دینے کا...

چین کا امریکہ سے تعلیمی تعاون کو سیاسی رنگ نہ دینے کا مطالبہ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ پریس کانفرنس کررہی ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ہاورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طالب علموں کو داخلہ دینے کی اہلیت ختم کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے متعلقہ طرز عمل صرف اس کے تشخص اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔ چین بیرون ملک اپنے طلبہ اور سکالرز کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اپنے خلاف بے بنیاد حملوں اور بدنامی کی مہم کی مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد غیر قانونی پابندیاں اٹھائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!