پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلسوئس پہاڑ کی چوٹی پر منعقدہ تقریب میں چینی چائے لطف کا...

سوئس پہاڑ کی چوٹی پر منعقدہ تقریب میں چینی چائے لطف کا ذریعہ

سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں ’’چائے برائے ہم آہنگی: یاجی ثقافتی سیلون‘‘ کے عنوان سے ثقافتی تقریب میں چینی فنکارہ چینی چائے بنانے کا مظاہرہ کررہی ہے-(شِنہوا)

برن،سوئٹزرلینڈ(شِنہوا)بہار کی خوشگوار دوپہر میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً 100 چائے کے شوقین افراد کسی روایتی چائے خانے میں نہیں بلکہ سوئٹزرلینڈ کے برنیس اوبرلینڈ کے تیز ہوا میں گھرے ہوئے گرنڈل والڈ- فرسٹ پہاڑ کی چوٹی پر جمع ہوئے۔ چنبیلی اور بھنی ہوئی اُولونگ چائے کی خوشبو نے الپائن ہوا کے ساتھ مل کر چائے کے عالمی دن کے موقع پر بین الثقافتی تقریب کو مہکا دیا۔

سطحِ سمندر سے 2 ہزار 100 میٹر سے زائد بلندی پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا عنوان "چائے برائے ہم آہنگی: یاجی ثقافتی سیلون” تھا۔ اس میں روایتی چینی چائے کی تقاریب کے ساتھ ساتھ موسیقی کے مظاہرے بھی شامل تھے جن میں چینی ساز گوژینگ، وائلن، سوئس الفورن، ایکورڈین اور یوڈلنگ شامل تھے۔

سوئس وائلن نواز مارون نائف کی جانب سے روایتی چینی دھن "جیسمین فلاور” تقریب کا نمایاں پہلو رہی جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔

چین سے آئے ہوئے چائے کے ماہرین نے داہونگ پاؤ اور چنبیلی کی چائے جیسی فوجیان صوبے کی مشہور چینی چائے تیار کرنے کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے چنبیلی چائے کی اقسام، پیداواری طریقوں اور تیاری کے انداز کے بارے میں جان کر چینی چائے کی ثقافت میں مزید گہری بصیرت حاصل کی اور برف سے ڈھکی چوٹیوں اور تیرتے بادلوں کے پس منظر میں ان نفیس ذائقوں کا لطف اٹھایا۔

چائنہ نیشنل ٹورازم آفس زیورخ، چائنہ کلچرل سنٹر برن اور فوجیان صوبے کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ 2025 کے "چین-سوئٹزرلینڈ سال برائے ثقافت و سیاحت” کی نمایاں تقریبات میں سے ایک ہے۔

چائنہ نیشنل ٹورازم آفس زیورخ کے سربراہ لیو ہائی شینگ نے بتایا کہ فرسٹ پہاڑ کو تقریب کے لئے علامتی طور پر منتخب کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!