چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں چین کے 137 ویں درآمدات وبرآمدات میلے کے دوران خریدار ایک ذہین ریفریجریٹر کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اشیائے صرف کے تبادلے پر سبسڈی دینے کی حکومتی پالیسیوں کے باعث 2025 کے پہلے چار ماہ میں چین کی گھریلو برقی آلات کی منڈی میں مسلسل توسیع دیکھنے میں آئی ہے ۔
وزارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 3کروڑ40لاکھ سے زائد صارفین نے گھریلو برقی آلات کے تبادلہ پروگرام میں حصہ لیا، 12 آلات کی اقسام کے مجموعی طور پر5کروڑ 10لاکھ یونٹس خریدے۔ اس طرح 174.5 ارب یوآن (24.27 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی اشیا فروخت ہوئیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گھریلو برقی آلات کی فروخت میں مسلسل آٹھ ماہ تک دو ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ گھریلو آلات اور آڈیو آلات کی فروخت پچھلے سال کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھی جو اشیائے صرف کی 16 بڑی درجہ بندیوں میں سب سے زیادہ ہے۔
چین نے گزشتہ سال صارفین کے اخراجات میں اضافے کے لئے اشیائے صرف کے تبادلے کی نئی سکیم کا اعلان کیا، جس کے تحت گاڑیوں، گھریلو آلات اور گھر کی سجاوٹ کی اشیاء کے تبادلے پر سبسڈی دی جاتی ہے۔ رواں سال کے اوائل میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت اس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گی اور گھریلو برقی اشیاء کی منڈی کی توانائی کو اجاگر کرتی رہے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link