اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناعلیٰ معیار کی ثقافتی اور اخلاقی ترقی کو فروغ دیاجائے،چینی صدر

اعلیٰ معیار کی ثقافتی اور اخلاقی ترقی کو فروغ دیاجائے،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور نظم ونسق کی کارکردگی میں اضافے پر غیر متزلزل اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے چین کے وسطی صوبہ ہینان پر زور دیا کہ وہ چینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے نیا باب رقم کرے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور قومی احیاء کے حصول کے لئے بھرپور روحانی مدد فراہم کرنے کی غرض سے اعلیٰ معیار کی ثقافتی اور اخلاقی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات حالیہ ہدایات میں کہی، جو جمعہ کے روز منعقدہ ایک قومی کانفرنس میں پہنچائی گئیں۔ اس کانفرنس میں ثقافتی اور اخلاقی ترقی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مربوط مادی اور ثقافتی- اخلاقی ترقی کو چینی جدیدیت کی ایک نمایاں خصوصیت قرار دیتے ہوئے صدر نے ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریہ کو لاگو کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ہم آہنگی کو بڑھایا جاسکے، اعتماد کو مضبوط کیا جاسکے اور بنیادی سوشلسٹ اقدار کو فروغ دیا جاسکے۔

چینی صدر نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ثقافتی و اخلاقی ترقی میں مربوط پیشرفت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ثقافتی زندگیوں کو خوشحال بنانے اور اچھی طرح سے ذاتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے مضبوط اصلاحات اور جدت، وسیع تر عوامی شرکت اور ثقافتی و اخلاقی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک طویل مدتی اور مشترکہ طریقہ کار کے قیام پر بھی زور دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے اعلیٰ معیار کی ثقافتی اور اخلاقی پیشرفت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!