اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کیلئے امریکہ سب سے بڑا...

بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کیلئے امریکہ سب سے بڑا خطرہ ہے، چینی مندوب

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)ایک چینی مندوب نے چین پر بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ کے غیر معقول الزامات کی تردید کرتے ہوئے امریکہ کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ  قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحری سلامتی سے متعلق کھلی بحث کے دوران امریکی نمائندہ ڈوروتھی شیا کے بیان  کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور گینگ شوانگ نے کہا کہ چین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے کیونکہ سلامتی کونسل بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر بحث کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے۔

گینگ نے کہا کہ امریکہ آزاد جہاز رانی کی آڑ میں بحیرہ جنوبی چین میں قوت کا مظاہرہ کرنے اور علاقائی ممالک کے درمیان کھلے عام تصادم پیدا کرنے کے لئے اپنے فوجی بحری جہازوں کو مسلسل بھیجتا رہا ہے۔ امریکہ خود بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ ملکر تاریخی حقائق اور عالمی قانون کے احترام کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت سے سمندر ی اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

گینگ کا کہنا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین ثالثی کیس کا نام نہاد سابقہ فیصلہ غیر قانونی اور کالعدم ہے اور چین اسے قبول یا توثیق  نہیں کرتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!