اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کاروباروں کو آن لائن بدنام کرنے اور بھتہ خوری کے...

چین میں کاروباروں کو آن لائن بدنام کرنے اور بھتہ خوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شنگ ہوا شہر کے ایک پارک میں ایک پولیس آفیسر مقامی معمر افراد کو ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی دھو کہ دہی  سے بچاؤ کی معلومات فرا ہم کر ر ہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ انٹرنیٹ ضابطہ کارنے کاروبار اور کاروباری افراد کو نقصان پہنچانے والی آن لائن بدنامی، بھتہ خوری اور بدنیتی پر مبنی تشہیر سے نمٹنے کے لئے  2 ماہ کی طویل ملک گیر مہم شروع کردی ہے۔

جمعرات کےروز مرکزی سائبر سپیس امور کمیشن کے دفتر  کی اعلان کردہ اس مہم کا مقصد ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تناظر میں ڈیجیٹل ماحول کو صاف کرنا اور ایک مثبت کاروباری ماحول کا  فروغ  ہے۔

اس اقدام میں نام نہاد بلیک ماؤتھس، آن لائن اکاؤنٹس یا ایسے بااثر افراد کو ہدف بنایا گیا ہے جو منافع یا فائدہ اٹھانے کے لئے اداروں سے متعلق  غلط یا نقصان دہ مواد پھیلاتے ہیں۔

اہم مسائل میں مصنوعات کے معیار یا قیمت سے متعلق منفی دعوے گھڑنااور نقصان دہ پوسٹس کو ہٹانے کے عوض رقم کا مطالبہ شامل ہے۔

حکام نے خاص طور پر مصنوعات کے آغاز یا سٹاک لسٹنگ جیسے حساس کاروباری مواقع کے دوران عوامی نگرانی کے بھیس میں آن لائن اثر و رسوخ کے غلط استعمال کی بھی نشاندہی  کی ہے۔

یہ مہم عوامی اعداد و شمار کی بدنیتی پر مبنی ہیرا پھیری، آن لائن دھوکہ دہی، غلط حوالہ دینے اور کاروباری رہنماؤں کی پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کے مسائل کو بھی حل کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!