چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر یانگ ژو میں سیاح سلینڈر ویسٹ لیک کے خوبصورت مقام کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 سے 2027 تک کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کا مقصد خوبصورت دریاؤں اور جھیلوں کا تحفظ اور تخلیق ہے، جس میں آبی ماحولیاتی نظام کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
وزارت حیاتیات و ماحولیات اور دیگر سرکاری اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس منصوبے میں 2030 تک خوبصورت دریاؤں اور جھیلوں کے قیام میں قابل ذکر پیشرفت کرنے اور 2035 تک اس منصوبے کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد اہداف، سائنس پر مبنی اور قانونی طریقے سے آلودگی پر قابو پانے کو فروغ دینا، آبی وسائل، ماحول، آبی حیاتیات کا انتظام مربوط کرنا اور آبی ماحولیاتی نظام کا معیار بہتر بنانے کے لئے اہم دریاؤں کے طاس میں نشیب و فراز کے علاقوں میں ایک مربوط حیاتیاتی نظم ونسق کا قیام ہے۔
خوبصورت دریاؤں اور جھیلوں کے تحفظ اور تخلیق سے متعلق قومی فہرست میں مجموعی طور پر 2 ہزار 573 آبی ذخائر کو شامل کیا گیا ہے جس میں اہم دریاؤں کے بہاؤ کے راستوں، اہم معاون دریاؤں، اہم جھیلوں اور آبی ذخائر کا احاطہ کیا گیا ہے۔
منصوبے میں 19 مخصوص اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں پانی کا ماحولیاتی انتظام مستحکم اور گہرا کرنا، حیاتیاتی نظام کو معیاری پانی کی ضمانت دینا اور تحفظ و تعمیراتی کوششوں کو جامع انداز سے آگے بڑھانے پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔
