میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طبی خدمات سرانجام دینے والی چین کی پچاس رکنی طبی ٹیم اپنا امدادی مشن مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ٹیم اتوار کے روز کُونمنگ چانگ شوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
یہ ٹیم میانمار میں مارچ میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے کے بعد وبائی امراض کی روک تھام کے لیے روانہ کی گئی تھی جو چین کی جانب سے 10 اپریل کو اعلان کردہ وسیع انسانی امدادی منصوبے کا حصہ تھی، جس میں بارہ ارکان بیجنگ سے اور اڑتیس ماہرین طب کونمنگ ،جنوب مغربی چین کے صوبے یونان کے دارالحکومت سے شامل کیے گے۔
1. ساوٴنڈ بائٹ (چینی): چن لی، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایمرجنسی ریسپانس ڈیپارٹمنٹ، نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایڈمنسٹریشن (این ڈی سی پی اے)
"چین کی ماہرینِ صحت کی ٹیم نے میانمار کے متاثرہ علاقوں میں موقع پر کام کرتے ہوئے وبائی امراض سے بچاؤ کے حوالے سے اپنا جامع تجربہ اور مؤثر طریقہ کار مقامی حکام سے شیئر کیا ہے۔ منڈالے میں قیام کے دوران ٹیم نے تھیوری اور عملی تربیت فراہم کی جس کی بدولت میانمار کے پبلک ہیلتھ اہلکاروں کو ماحولیاتی ڈس انفیکشن، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور دیگر اہم تکنیکی مہارتوں میں منظم انداز سے تربیت دی گئی ے۔ یہ تعاون قدرتی آفات کے بعد صحت عامہ کو بہتر بنانے کی ایک عملی مثال ہے۔”
کونمنگ ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link