پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینمکاؤ میں اپریل 2025 کے دوران سیاحوں کی آمد میں 19 فیصد...

مکاؤ میں اپریل 2025 کے دوران سیاحوں کی آمد میں 19 فیصد اضافہ

چین کے جنوبی مکاؤ کے سینٹ پال کھنڈرات کے قریب سیاح موجود ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) میں اپریل 2025 کے دوران 30 لاکھ 90 ہزار سے زائد سیاح آئے جو  گزشتہ برس کی نسبت 18.9 فیصد زائد ہیں۔

مکاؤ کے محکمہ شماریات و مردم شماری خدمات ( ڈی ایس ای سی) نے بتایا کہ ایک دن کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد 30.1 فیصد اضافے سے 17 لاکھ 50ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ رات بھر قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد 6.9 فیصد بڑھ  کر تقریباً  13لاکھ 40ہزارتک پہنچ گئی تاہم ایک دن کے لئے آنے والے سیاحوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے قیام کی اوسط مدت معمولی سے کم ہو کر 1.1 دن رہ گئی۔

جہاں تک سیاحوں کے ذرائع کا تعلق ہے تو چینی مین لینڈ بدستور سب سے بڑا ذریعہ رہا، جس سے 21 لاکھ 20 ہزار سے زائد سیاح آئے جو کہ 22.4 فیصد اضافہ ہے۔ چین کے ہانگ کانگ اور چین کے تائیوان سے آنے والے سیاحوں میں بھی بالترتیب 13.4 فیصد اور 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 10.4 فیصد  اضافے سے 2 لاکھ 30ہزار14 رہی جس میں بھارت (50 فیصد اضافہ)، تھائی لینڈ اور فلپائن جیسے جنوب مشرقی ایشیائی علاقوں سے نمایاں ہوا جبکہ سنگاپور اور ملائیشیا سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی۔

ڈی ایس ای سی نے یہ بھی بتایا کہ جنوری سے اپریل 2025 کے دوران مکاؤ خصوصی انتظامی علاقےمیں مجموعی طور پر  ایک کروڑ29لاکھ55ہزار456 سیاح آئے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.9 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!