پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں اکتوبر2023 سے اب تک 28 ہزار سے زائد خواتین اور...

غزہ میں اکتوبر2023 سے اب تک 28 ہزار سے زائد خواتین اور لڑکیاں شہید ہوچکیں، اقوام متحدہ

غزہ کی پٹی کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد فلسطینی شہری ایک بچے کو محفوظ مقام پرمنتقل کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 28 ہزار سے زائد خواتین اور لڑکیاں شہید ہو چکی ہیں۔

یواین وومن نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اوسطاً ہر گھنٹے میں ایک خاتون اور ایک لڑکی شہید ہوتی ہے۔

صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ہزاروں مائیں بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے پیچھے تباہ حال بچے، خاندانوں اور برادریوں کو چھوڑا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے غزہ میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں اور انسانی امداد کی تقریباً 9 ہفتوں سے ناکہ بندی جاری ہے۔

غزہ کی پوری آبادی قحط کے بڑھتے ہوئے خطرات کے ساتھ تیزی سے خوراک اور ضروری سامان سے محروم ہو رہی ہے،  جس کا مطلب ہے کہ ہر عورت اور لڑکی کو بھوک کی تباہ کن سطح کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے ہیں، انہیں نقل مکانی، زچگی کی شرح اموات میں اضافے اور تحفظ کے طریقہ کار کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

بیان میں فوری جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کی بحالی اور تمام یرغمالیوں اور من مانے طور پر حراست میں لئے گئے افراد کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!