پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلعالمی ادارہ صحت کی اسمبلی نے عالمی وبائی معاہدہ منظور کرلیا

عالمی ادارہ صحت کی اسمبلی نے عالمی وبائی معاہدہ منظور کرلیا

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 78 ویں عالمی صحت اسمبلی کے اجلاس کا منظر۔ (شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے عالمی صحت اسمبلی نے عالمی وبائی معاہدہ منظور کرلیا ہے۔

معاہدے میں وبائی امراض کی نگرانی، روک تھام اور ردعمل کے موجودہ نظاموں میں جامع اصلاحات کے لئے نئے پلیٹ فارمز اور طریقہ کار تجویز کیا گیاہے جس کا مقصد وبائی امراض سے متعلق مصنوعات کی تحقیق اور مساوی اشتراک کو فروغ دینا، اس قسم کی مصنوعات کی تیاری اور تقسیم کا انتظام بہتر بنانا اور عالمی صحت تعاون خاص کر شفافیت  سے متعلق  مسائل سے  نمٹتے ہوئے عالمی صحت عامہ کے نظم و نسق  کو مزید بہتر بنانا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادهانوم گھیبریسیس نے اسمبلی کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کا وبائی معاہدہ اس تنظیم اور عالمی صحت کی تاریخ کی سب سے اہم کامیابیوں میں شمار ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ انسانیت کو وباؤں کی تیاری اور ان کا موثر جواب دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں لے آتا ہے۔

نومبر 2021 میں عالمی صحت اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس نے ایک بین الحکومتی مذاکراتی ادارہ قائم کیا، جسے ڈبلیو ایچ او کے فریم ورک کے تحت ایک وبائی معاہدے کا مسودہ تیار کرنے کا کام سونپا گیا تاکہ وباؤں کی تیاری، روک تھام اور ردعمل کے لئے عالمی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

رواں سال 16 اپریل کو عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ 3 برس سے زائد عرصے کی تفصیلی بات چیت کے بعد رکن ممالک نے معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے جسے بعد میں 78ویں اجلاس میں غور کے لئے پیش کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!