اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کے ساتھ مزید رابطوں کے لئے تیار ہیں، روس

یوکرین کے ساتھ مزید رابطوں کے لئے تیار ہیں، روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ ماسکو کیف کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کو تیار ہے اور ممکنہ امن معاہدے سے متعلق ایک یادداشت پر کام کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔

زخارووا نے کہا کہ روس نے ایک بار پھر بحران کے حتمی اور شفاف حل کے حصول کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی وجوہات سے نمٹے بغیر تنازع کے حل کی سمت پیشرفت ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تصفیے کے بنیادی اصولوں، ممکنہ امن معاہدے کے وقت اور متعلقہ معاہدوں پر پہنچنے کی صورت میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سمیت کئی پہلوؤں پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل کے روز کہا تھا کہ ماسکو اور کیف کو اب امن معاہدے اور جنگ بندی سے متعلق مشترکہ یادداشت کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان نئے رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یادداشت کی تکمیل کے لئے کوئی حتمی وقت مقرر نہیں ہے۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پیر کے روز ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں یوکرین بحران اور استنبول میں حالیہ روس۔ یوکرین مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!