چینی وزیر خارجہ وانگ یی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
تہران(شِنہوا)ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہناہے کہ تہران کی یورینیم افزودگی کے معاملے پر امریکی موقف غیر معقول اور غیر منطقی ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پہلی برسی پر منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے امریکی حکام کے اس اصرار کی طرف اشارہ کیا کہ ایران کو اپنی یورینیم افزودگی مکمل طور پر بند کردینی چاہیے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات جاری ہیں۔
ابراہیم رئیسی 19 مئی 2024 کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
عراقچی نے زور دیا کہ ایران یورینیم افزودگی کے اپنے پرامن حق کو ناقابل سمجھوتہ تصور کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ امریکی حکام کا غیر معقول اور غیر منطقی موقف ہے جو گزشتہ چند دنوں میں سامنے آیا ہے اور ایران نے ان پر اپنا ردعمل دیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں ان حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
