اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اپریل کے دوران بجلی کے استعمال میں 4.7 فیصد اضافہ

چین میں اپریل کے دوران بجلی کے استعمال میں 4.7 فیصد اضافہ

چین کے شمالی صوبے ہیبے کی کاؤنٹی یوآن شی میں ریاستی گرڈ کا عملہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی چھت پر نصب فوٹو وولٹک آلات کے درمیان گشت کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بجلی کی کھپت میں اپریل کے دوران مسلسل اضافہ ہوا۔

بجلی کی کھپت معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق اپریل میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 772.1 ارب کلوواٹ آور رہا۔

پہلے اور دوسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 13.8 فیصد اور 3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ تیسرے درجے کی صنعتوں میں اس کا استعمال 9 فیصد بڑھا۔

شہری اور دیہی رہائشی علاقوں میں بجلی کی کھپت 93.6 ارب کلوواٹ آور تک  پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافہ ہے۔

جنوری سے اپریل کے دوران بجلی کا مجموعی استعمال 3.1 فیصد بڑھ کر 31.6 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!