نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں جمعے کے روز مہاجرین پر مبنی ایک نیا میوزیم عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جو ہجرت جیسے عالمی مسئلے کو ایک منفرد زاویے سے روشناس کراتا ہے۔
یہ جدید میوزیم نہ صرف مہاجرین کی زندگیوں کی کہانیاں بیان کرتا ہے بلکہ آرٹ کے ذریعے ان کے تجربات کو ایسے انداز میں پیش کرتا ہے جو ناظرین کے دل کو چھو جاتا ہے۔ اس سے زائرین کو ہجرت کے سماجی اور ثقافتی اثرات کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
’فنِکس میوزیم‘ نامی یہ ادارہ ایک چینی آرکیٹیکچرل فرم کے ڈیزائن کردہ ہے، جو ہجرت کے موضوع کو فن کی زبانی نئے اور دلکش انداز میں بیان کرتا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہینیک مینٹل، سربراہ، نمائش و مجموعہ، فنِکس میوزیم (9 اپریل 2025)
"میرے پیچھے جو عمارت نظر آ رہی ہے، وہ دراصل روٹرڈیم میں قائم فنِکس میوزیم ہے، جو ہجرت جیسے اہم اور جذباتی موضوع پر مبنی ہے۔ یہ میوزیم ایک پرانے تاریخی گودام میں بنایا گیا ہے، لیکن اس میں جدید فنِ تعمیر کی جھلک بھی نظر آتی ہے، جسے ’ٹورنیڈو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس متاثرکن ڈیزائن کو ایم اے ڈی آرکیٹیکٹس نے تخلیق کیا ہے۔ یہاں دو سیڑھیاں زمین سے ایک ساتھ اوپر اٹھتی ہیں، گھومتی ہیں، بل کھاتی ہیں اور آخرکار شہر کے ایک خوبصورت نظارے والے مقام پر جا کر ملتی ہیں، جہاں سے آپ روٹرڈیم کے دلکش مناظر کو پوری وسعت کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ جگہ صرف فن یا تعمیرات کا نمونہ نہیں، بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کو جوڑنے والی ایک علامتی کہانی ہے۔ ’ٹورنیڈو‘ کو زندگی کے سفر سے تشبیہ دینا بالکل درست ہوگا۔ایک ایسا سفر جہاں کبھی رفتار تیز ہو جاتی ہے، کبھی موڑ آتے ہیں، اور بعض اوقات آپ خود کو نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔اس منفرد سیڑھی پر جیسے جیسے آپ چڑھتے ہیں، منظر بدلتا جاتا ہے۔ اور جب آپ آخری مقام تک پہنچتے ہیں، تو گویا آپ کو نہ صرف روٹرڈیم کا منظر نظر آتا ہے بلکہ اپنی ہجرت، اپنی کہانی، اور اپنے سفر کا مطلب بھی سمجھ آ جاتا ہے۔”
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ما یانسانگ، بانی آرکیٹیکٹ، میڈ آرکیٹیکٹس (9 اپریل 2025)
"جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اس عمارت کا ڈیزائن بہت قدرتی اور رواں ہے۔ میرے نزدیک ہجرت کا مطلب ہی حرکت ہےیعنی انسانوں کا مختلف وقتوں میں مختلف جگہوں کی طرف سفر کرنا۔ اسی لیے میرے خیال میں یہ میوزیم حرکت کے تصور پر مبنی ہے۔ اب آپ اردگرد کے ماحول پر نظر ڈالیں، پانی، کشتی یہ سب ایک سفر کی یاد دلاتے ہیں۔ میرے لیے تو یہ جگہ ہر فرد کے لیے ایک سفر جیسی ہے۔ آپ سیڑھیاں چڑھتے ہیں اور ہم نے خاص طور پر دو راستے بنائے ہیں، ایک سے اوپر جایا جا سکتا ہے اور دوسرے سے نیچے۔ کسی موڑ پر آپ کا سامنا کسی اجنبی سے ہوتا ہےیہ لمحہ ایک ملاقات بن جاتا ہے۔ تو یہ جگہ ایک سماجی مقام بھی ہے، جہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، ایک دوسرے سے جڑتے ہیں۔ "
روٹر ڈم ،نیدرلینڈز سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link