اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینقحط کے خطرے پر اسرائیل کا غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کا...

قحط کے خطرے پر اسرائیل کا غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

یہ شنہوا نیوز ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ غزہ پر عائد محاصرہ جزوی طور پر ختم کیا جا رہا ہے تاکہ محدود امدادی سامان کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے کیونکہ محصور علاقے میں شدید انسانی بحران پر عالمی تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی آبادی کے لیے “بنیادی” سطح پر خوراک کی فراہمی کی اجازت دے گا تاکہ قحط کی صورتحال سے بچا جا سکے۔

تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امداد کی ترسیل کب سے شروع ہوگی اور کس طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔ اس کے باوجود سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل “فوری طور پر” شروع ہو جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!