اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشین زین میں سیاحتی عروج، بغیرویزا سہولت سےسرحد پار سیاحوں کی تعداد...

شین زین میں سیاحتی عروج، بغیرویزا سہولت سےسرحد پار سیاحوں کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہوگئی

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کے ایک شاپنگ مال میں عملہ ایک سیاح کو ٹیکس واپسی کی خدمات پیش کررہا ہے۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)شین زین کی بندرگاہوں سے گزرنے والے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے کیونکہ علاقائی انضمام میں تیزی اور ویزا پالیسیوں میں نرمی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی خطے میں ریکارڈ ساز نقل و حرکت کو فروغ دیا ہے۔

شین زین جنرل سٹیشن آف ایگزٹ اینڈ انٹری فرنٹیئر انسپکشن کے مطابق یہ سنگ میل 2024 کے مقابلے میں 24 روز قبل حاصل کرلیا گیا ہے  جس میں سرحدی گزرگاہوں سے دوروں کی یومیہ اوسط 7لاکھ 30ہزار کے قریب تھی۔ ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد 10لاکھ 40ہزار  رہی۔

یہ اضافہ عظیم تر خلیجی علاقے کے "ون آور لیونگ سرکل” کی تیزرفتار ترقی، ملک کے سرحد پار سیاحت کے برانڈ "چائنہ ٹریول” کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے فروغ اور ویزا پالیسیوں میں نرمی کے تسلسل کے باعث سامنے آیا ہے۔

شہر کی ہوانگ گانگ بندرگاہ جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہتی ہے، پر رات کے وقت ٹریفک میں سالانہ بنیاد پر ہفتے کے دنوں میں 37 فیصد اور ہفتہ وار تعطیلات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مقامی رات کی زندگی میں بہتری اور ہانگ کانگ کے کائی تاک سپورٹس پارک کے افتتاح کے بعد دیکھنے میں آیا۔

چھیان ہائی شین زین-ہانگ کانگ جدید سروس انڈسٹری تعاون زون کے قریب واقع شین زین خلیجی بندرگاہ پر حکام نے بغیر دستاویزات کے کلیئرنس کے لئے قطاروں کا منصوبہ شروع کیا ہے اور جدید معائنہ جاتی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کے نتیجے میں کلیئرنس کی مجموعی کارکردگی میں 37.2 فیصد بہتری آئی ہے۔ اب بندرگاہ پر ہر 4 میں سے ایک مسافر چہرے کی شناخت کے ذریعے سفری دستاویزات دکھائے بغیر گزر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!