اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، صدرشِنہوا

چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، صدرشِنہوا

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا چین میں ڈینش چیمبر آف کامرس کے بانی چیئرمین سائمن لیچٹن برگ سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے چین میں ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے بانی چیئرمین سائمن لیچٹن برگ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

فریقین نے چینی صدر شی جن پھنگ کے لیچٹن برگ کو لکھے گئے جوابی خط پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شی کے جواب سے اس بات کا مضبوط اشارہ ملتا ہے کہ چین پر یقین کرنا بہتر مستقبل پر یقین رکھنے کے مترادف اور چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ شِنہوا نیوز ایجنسی اور چین میں ڈینش چیمبر آف کامرس نے عرصہ دراز سے دوستانہ تبادلے برقرار رکھے ہیں۔ فو اور لیچٹن برگ نے اتفاق کیا کہ وہ اپنے متعلقہ فوائد سے مکمل استفادہ جاری رکھیں گے اور مشترکہ طور پر اس بات کی داستانیں بیان کریں گے کہ کیسے غیر ملکی کاروباری ادارے چین میں سرمایہ کاری کرکے مستقبل محفوظ بناتے ہیں اور چین اور ڈنمارک کے ساتھ ساتھ چین اور یورپ کے درمیان بھی ثقافتی، عوامی تبادلوں اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مسلسل فروغ دیتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!