اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی پولیس نے سائنس وٹیکنالوجی کمپنی پر غیر ملکی ہیکرز کے سائبر...

چینی پولیس نے سائنس وٹیکنالوجی کمپنی پر غیر ملکی ہیکرز کے سائبر حملے کی تحقیقات شروع کر دیں

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شنگ ہوا شہر کے ایک پارک میں ایک پولیس آفیسر مقامی معمر افراد کو ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی دھو کہ دہی  سے بچاؤ کی معلومات فرا ہم کر ر ہی ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں واقع سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی کے سیلف سروس آلات کے بیک اینڈ نظام کو سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں بدنیتی پر مبنی کوڈ اپ لوڈ کیا گیا۔ یہ بات مقامی پولیس کی طرف سے منگل کو جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے  پر پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا، متعلقہ نمونے اکٹھے کئے اور قانونی طور پر الیکٹرانک شواہد حاصل کئے۔

سائبر حملے کے طریقوں اور متعلقہ بدنیتی پر مبنی کوڈ نمونوں پر تکنیکی تجزیہ کرنے کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر اس بات کا تعین کیا ہے کہ یہ سائبر حملہ ایک غیر ملکی ہیکر تنظیم نے کیا ۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تکنیکی ذرائع سے کمپنی کے نیٹ ورک کی سکیورٹی کو توڑا، غیر قانونی طور پر سیلف سروس آلات کے بیک اینڈ نظام تک رسائی حاصل کی، متعدد آن لائن آلات میں تبدیلی کی اور ان کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ہیکرز نے غیر قانونی طور پر کنٹرول شدہ آلات کے بیک اینڈ نظام میں متعدد بدنیتی پر مبنی پروگرام اپ لوڈ کئے۔ سرکاری ویب سائٹ اور کمپنی کے بعض کاروباری نظام متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک نیٹ ورک سروس بند رہی ۔

حملے سے کمپنی کو کافی نقصان پہنچا جبکہ بعض صارفین کی نجی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

اس واقعے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر اپنا ہنگامی ردعمل کا منصوبہ فعال کیا، نظام کو بحال کرنے کی کوشش کی اور مقامی پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔

تکنیکی ٹیم کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آوروں نے تکنیکی نفاست سے کام نہیں کیا اورحملے کے دوران کافی ڈیجیٹل نشانات چھوڑے۔ پولیس ان ڈیجیٹل نشانات کے بارے میں تکنیکی تجزیہ اور تحقیقات کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!