اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی درآمد پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیزعائد کرنے کا اعلان

چین کا پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی درآمد پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیزعائد کرنے کا اعلان

چین نے پولیفارملڈیہائیڈ کوپولیمر کی درآمدات پر اینٹی ڈمپننگ ڈیوٹیز عائد کر دی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ چین 19 مئی سے امریکہ، یورپی یونین، چین کے تائیوان علاقے اور جاپان سے درآمد ہونے والے پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر پر 5 سال کی مدت کے لیے انسداد ڈمپنگ ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔

وزارت کے مطابق ایک تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ مذکورہ بالا علاقوں سے پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی درآمدات میں ڈمپنگ شامل تھی جس سے چینی مین لینڈ میں پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت نے کہا کہ انسداد ڈمپنگ ڈیوٹی کی شرح 3.8 فیصد سے 74.9 فیصد تک ہو گی۔

پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر بنیادی طور پر آٹو پارٹس، الیکٹرانک آلات، صنعتی مشینری، کھیلوں کے سامان اور طبی آلات سمیت مختلف شعبوں میں جزوی طور پر تانبا، زنک، ٹِن، سیسہ اور دیگر دھاتی مواد کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!