اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی روئیلی ایئر لائنز نے کمبوڈیا کے شہر سیہانوک ویلے کے...

چین کی روئیلی ایئر لائنز نے کمبوڈیا کے شہر سیہانوک ویلے کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

کمبوڈیا میں سیہانوک ویلے بندرگاہ کا فضائی منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)چین کی روئیلی ایئر لائنز نے کئی سال کے وقفے کے بعد چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے ووشی سے جنوب مغربی کمبوڈیا کے سیہانوک ویلے کے لئے اپنی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

پہلی پرواز 126 مسافروں کو لے کر اتوار کی دوپہر سیہانوک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔

کمبوڈیا کے ہوائی اڈوں کے مطابق روئیلی ایئر لائنز ہر اتوار کو ساحلی شہر کے لئے باقاعدگی سے ہفتہ وار پرواز چلائے گی۔

پروازوں کی بحالی سے مزید چینی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی سیہانوک ویلے آمد کی توقع ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد چین کمبوڈیا میں غیر ملکی سیاحوں کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 2لاکھ 86ہزار 156 چینی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران آنے والے ایک لاکھ 89ہزار961 سیاحوں کے مقابلے میں 50.6 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!