اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینویزہ ، ٹیکس پالیسی میں بہتری کے بعد چین کے سفر کا...

ویزہ ، ٹیکس پالیسی میں بہتری کے بعد چین کے سفر کا رجحان بڑھنے لگا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سیاح تیان تان پارک کی سیر کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) حکام نے کہا ہے کہ چین کی بہتر ویزہ اور ٹیکس ریفنڈ پالیسیوں نے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دیا ہے جس سے عالمی سطح پر چین کے سفر کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام ایک آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کی تازہ ترین قسط میں بات کرتے ہوئے قومی امیگریشن انتظامیہ کے ایک عہدیدار لیو جیا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ویزہ فری پالیسیوں کو بہتر کرنے سے غیر ملکی مسافروں کے لیے مراحل کا سلسلہ ختم ہوا، وقت کی بچت ہوئی اور مالی بوجھ بھی کم ہوا ہے جس سے چین کا دورہ کرنا آسان ہو گیا ہے۔

چین نے 2023 سے اندرون ملک سفر کو آسان بنانے کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ اہم اقدامات میں باہمی ویزہ چھوٹ، یک طرفہ ویزہ فری رسائی کو بڑھانا اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ویزہ فری داخلے کے قیام میں توسیع کرنا شامل ہے۔

چین نے اب تک29 ممالک کے ساتھ جامع باہمی ویزہ چھوٹ کا سلسلہ قائم کیا ہے، 38 ممالک کے لیے یک طرفہ ویزہ فری پالیسیاں نافذ کی ہیں اور برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت 54 ممالک کے لیے ٹرانزٹ ویزہ فری پالیسیاں نافذ کی ہیں۔

بین الاقوامی مسافروں کے لیے ٹیکس ریفنڈ اسکیموں کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خریداروں کو ٹیکس فری اسٹورز پر فوری طور پر ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے چین نے ریفنڈ کے لیے کم از کم خریداری کی حد کو بھی کم کر دیا ہے، نقد ریفنڈ کی زیادہ سے زیادہ حد میں اضافہ کیا ہےاور دستیاب مصنوعات کی اقسام میں بھی توسیع کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!