پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں بیرونی غیر یقینی صورتحال کے باوجود روزگار میں استحکام برقرار

چین میں بیرونی غیر یقینی صورتحال کے باوجود روزگار میں استحکام برقرار

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے شہر شی ننگ میں طلبہ چھنگ ہائی کالج آف آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی میں ہونے والے کیمپس روزگار میلے میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی روزگار کی منڈی اپریل میں عمومی طور پر مستحکم رہی جبکہ شہری بے روزگاری کی شرح میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی دیکھنے میں آئی۔

قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق چین میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی اوسط شرح مارچ میں 5.2 فیصد تھی جو اپریل میں کم ہو کر 5.1 فیصد رہ گئی۔

این بی ایس کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 31 بڑے شہروں میں بھی یہ شرح 0.1 فیصد پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 5.1 فیصد ہوگئی۔

رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں چین کی شہری بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے برابر ہے۔

این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی مستحکم اقتصادی ترقی، صنعتوں کی بہتر کارکردگی، نئے ترقیاتی محرکات میں توسیع اور اہم گروپوں کے لئے روزگار کی مضبوط تر معاونت نے ملازمتوں کی منڈی کو مستحکم رکھنے میں مدد دی ہے۔

چین نے 2025 کے لئے سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح کا ہدف تقریباً 5.5 فیصد مقرر کیا ہے اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!