اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی عالمی اقتصادی استحکام اور کثیرالجہتی کے فروغ کے لیے کوششیں...

چین کی عالمی اقتصادی استحکام اور کثیرالجہتی کے فروغ کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں،ماہرین

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں شوارزمن کالج آف  چھنگ ہوا یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈین پھان چھنگ ژونگ بوآؤ فورم فار ایشیا (بی ایف اے)کی سالانہ کانفرنس 2025 کے دوران  ٹرانزیشن فنانس فار اے نیٹ۔زیرو فیوچر کے موضوع پر ہونے والے مالیاتی راؤنڈٹیبل کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

شین زین (شِنہوا) ماہرین نےعالمی اقتصادی ترقی اور کثیرالجہتی کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا ہے۔

چین کے جنوبی شہر شین زین میں  چھنگ ہوا یونیورسٹی کے پی بی سی اسکول آف فنانس (پی بی سی ایس ایف) کے ڈین جیاؤ جے نے 2025 کے  چھنگ ہوا پی بی سی ایس ایف عالمی مالیاتی فورم کے دوران کہا کہ چین طویل عرصے سے عالمی اقتصادی استحکام کا ستون رہا ہے اور کثیرالجہتی، اقتصادی عالمگیریت اور تجارتی آزادی کا پرزور حامی ہے۔

اس فورم کا آغاز2014 میں کیا گیا اور یہ سب سے بااثر مالیاتی تعلیمی فورمز میں سے ایک بن کر ابھرا ہے۔اس کا مقصد تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے عالمی حکومتی عہدیداران، ماہرین اقتصادیات اور مالیاتی رہنماؤں کو اکٹھا کر کے ایک اعلیٰ سطح کے مکالمے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

پی بی سی ایس ایف کے ایک منتظم کے مطابق ایک مشترکہ مستقبل، ایک کھلے اور جامع اقتصادی اور مالیاتی نظام کی تعمیر کے موضوع پر اس سال کے ایڈیشن میں 13 موضوعاتی پینل مباحثے اور2 بند کمرہ سیشن شامل تھے۔

2 روزہ فورم میں دنیا بھر سے تقریباً 100 عہدیداران، صنعتی رہنماؤں اور ماہرین تعلیم نے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ان میں ارتقاء پذیر بین الاقوامی مالیاتی نظام، عالمی تجارتی تنوع، اقتصادی تقسیم کے خطرات اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے اندر مواقع شامل تھے۔

ان مذاکرات کا مقصد پائیدار عالمی مالیاتی ترقی کے لیے اختراعی راستوں کی نشاندہی کرنا اور قابل عمل حکمت عملیوں کو آگے بڑھانا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!