پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی پرچون فروخت میں اپریل کے دوران 5.1 فیصد اضافہ

چین کی پرچون فروخت میں اپریل کے دوران 5.1 فیصد اضافہ

چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت جو ملک کی کھپت کا اہم اشاریہ ہے، میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت جو کہ ملک کی کھپت کی قوت کا اہم اشاریہ ہے، میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق گزشتہ ماہ صارفین کی اشیاء کی مجموعی پرچون فروخت 37.2 کھرب یوآن (تقریباً 517.27 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

اپریل میں شہری علاقوں میں پرچون فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 4.7 فیصد رہی۔

حکومت کے اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام کی بدولت گزشتہ ماہ گھریلو برقی مصنوعات اور صوتی آلات کی فروخت میں 38.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ثقافتی و دفتری سازوسامان کی فروخت میں 33.5 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اپریل میں گھریلو برقی مصنوعات، صوتی و بصری آلات، ثقافتی و دفتری سازوسامان، فرنیچر، مواصلاتی آلات، تعمیراتی اور سجاوٹ کے سامان سمیت اشیاء تبادلہ پروگرام سے متعلق اشیائے صرف کی کُل پرچون فروخت نے مجموعی اشیائے صرف کی فروخت میں 1.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

این بی ایس کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران صارفین کی اشیا کی پرچون فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا جس سے پہلے 3 مہینوں کی 4.6 فیصد نمو کے مقابلے میں تیز تر بہتری ظاہر ہوتی ہے۔

اسی عرصے میں چین کی آن لائن فرچون فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد اضافہ ہوا جو کہ نسبتاً تیز رفتار نمو کا مظہر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!