پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین-امریکہ ٹیرف میں کمی دوطرفہ تجارتی ترقی،عالمی بحالی کے لئے مفید ہے،...

چین-امریکہ ٹیرف میں کمی دوطرفہ تجارتی ترقی،عالمی بحالی کے لئے مفید ہے، ترجمان

چین کے قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے ترجمان فو لنگ ہوئی بیجنگ میں پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف میں نمایاں کمی دونوں ممالک کی تجارتی ترقی اور عالمی معیشت کی بحالی کے لئے فائدہ مند ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ بین الاقوامی ماحول پیچیدہ اور سنگین ہے جہاں یکطرفہ پالیسیوں اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو شدید چیلنجز سے دوچار کرنے کا باعث ہے اور اس سے عالمی معاشی ترقی محدود ہو رہی ہے۔

تاہم فو نے نشاندہی کی کہ باہمی فائدہ مند نتائج پر مبنی بین الاقوامی تعاون کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا اور چین کا اپنے کھلے پن کو وسعت دینے کا عزم مضبوطی سے برقرار رہے گا۔

فو نے مزید کہا کہ چین کی غیر ملکی تجارت میں تنوع لانے کی کوششیں مستقل طور پر آگے بڑھ رہی ہیں اور غیر ملکی تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے وضع کی گئی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں جو غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی میں مسلسل معاونت کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!