اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسپریم کورٹ، سپرٹیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دلائل تحریری شکل...

سپریم کورٹ، سپرٹیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دلائل تحریری شکل میں جمع کروانے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے سپرٹیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دلائل تحریری شکل میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس بارے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت ایف بی آر وکلاء نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کئے ۔

جسٹس امین الدین نے کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا آپ فور بی پر جواب الجواب دلائل دینا چاہیں گے جس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ وکلا کے دلائل پڑھ کر جواب الجواب دلائل دوں گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے کہا کہ فور بی کے حوالے سے 3 ججمنٹس عدالت کے علم میں لانا چاہتا ہوں،

ان تمام فیصلوں میں موجود ہے کہ کسی خاص مقصد کیلئے ایڈیشنل ٹیکس لگ سکتا ہے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دلائل تحریری شکل میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22مئی تک ملتوی کر دی گئی۔اگلی سماعت پر کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل پیش کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!