اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسربراہ پاک فضائیہ کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہلخانہ سے...

سربراہ پاک فضائیہ کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہلخانہ سے ملاقات، اظہار تعزیت

 سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر قیمت پر تیار ہے ،ہر چیلنج کا جراتمندی و بہادری سے مقابلہ کیا جائے گا۔اظہار تعزیت کیا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی، سربراہ فضائیہ کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر قیمت پر تیار ہے ،ہر چیلنج کا جراتمندی و بہادری سے مقابلہ کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!