اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین 60 برس سے سوویت پائلٹ کی قبر کی دیکھ بھال کرنے والا...

 60 برس سے سوویت پائلٹ کی قبر کی دیکھ بھال کرنے والا چینی خاندان

چین کےجنوب مغربی  شہر چھونگ چھنگ کے شی شان پارک میں ایک قبر ہے۔ یہ قبر جو سویت پائلٹ گریگوری کولی شینکو کی ہے جنہیں ایک ہیرو کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

کولی شینکو اُن 2 ہزار سے زائد سویت پائلٹس میں سے ایک تھے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمت میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ وان ژو میں ان کا نام خوب جانا پہچانا جاتا ہے۔

گزشتہ 60 برسوں سے زائد کےعرصہ میں ان کی قبر کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں ایک چینی ماں سے اُس کے بیٹے تک منتقل ہوئی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی):وی ینگ شیانگ، نگران ، قبر کولی شینکو

"جب سال 1958 میں کولی شینکو کی قبر کو شی شان پارک منتقل کیا گیا تو میری والدہ (تان ژونگ ہوئی) اس کی نگراں بنیں۔ وہ سال 1977 میں ریٹائر ہوئیں تو میں نے یہ ذمہ داری سنبھال لی۔ سچ کہوں تو بعض اوقات دل میں شک بھی پیدا ہوتا اور یہ کام بعض اوقات بہت معمولی لگتا تھا۔ روز وہی جھاڑو دینا، گھاس کاٹنا، تراشنا، کھاد ڈالنا اور کیڑے مار دوائیاں چھڑکنا۔ لیکن میری ماں نے مجھے یہ سکھایا کہ ہماری سرزمین کے ہیرو بیٹے اور بیٹیاں کبھی تنہا نہیں ہوں گے۔ انہیں کروڑوں چینی عوام عزت دیتے اور یاد رکھتے ہیں۔”

چین میں قیام کے دوران کولی شینکو نے چینی پائلٹس کو تربیت دی اور ان کے ساتھ مل کر دشمن کے خلاف لڑے تھے۔

14 اکتوبر 1939 کو انہوں نے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے۔ تاہم واپسی پر 20 سے زائد جاپانی طیاروں نے انھیں گھیر لیا۔

ایک تباہ حال طیارے کو زخمی حالت میں  اڑاتے ہوئے کولی شینکو نے فیصلہ کیا کہ وہ وان ژو کے گنجان آباد علاقے پر گرنے کے بجائے دریائے یانگسی پر ہنگامی لینڈنگ کو ترجیح دے گا۔

ان کے دو ساتھی تیرتے ہوئے بحفاظت کنارے تک پہنچ گئے لیکن کولی شینکو اور ان کا طیارہ دریا کی لہروں میں ڈوب گیا۔

ساؤنڈ بائٹ2 (چینی):وی ینگ شیانگ، نگران ، قبر کولی شینکو

"وان ژو کے لوگ کبھی اس سویت ہیرو کو نہیں بھولیں گے جس نے ہمارے شہر کے لئےاپنی جان قربان کی تھی۔ ہم ہمیشہ ان کی قربانی کا احترام کریں گے اور ان کے شکر گزار رہیں گے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!