بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں غیر ملکی یونیورسٹی طلبا کے لیے منعقدہ 24ویں چائنیز برج چینی زبان کی مہارت کے مقابلے کے قومی کوالیفائنگ مقابلے میں شریک ایک امیدوار حصہ لے رہی ہے۔(شِنہوا)
قاہرہ(شِنہوا) مصر کی جامعات کے طلبا کے لیے 24ویں چائنیز برج چینی زبان کی مہارت کا مقابلہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ختم ہو گیا۔
مقابلہ کی میزبانی مصر میں چینی سفارت خانہ نے کی اور قاہرہ میں قائم چائنیز برج کلب نے اس کا اہتمام کیا،مقابلہ 3 حصوں پر مشتمل تھا جس میں ایک کلیدی تقریر، ایک معلوماتی سوال وجواب کا سلسلہ اور ایک ٹیلنٹ شو شامل تھا۔
ابتدائی راؤنڈز میں 24 مصری جامعات کی نمائندگی کرنے والے 30 شرکاء میں سے 12 حتمی امیدوار آگے بڑھے۔ شرکاء نے چینی زبان میں زبردست مہارت اور چین کے قومی حالات کی وسیع سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔
جامعہ قاہرہ کے 2طلباء اولیٰ شریف اور یوسف ایہاب نے بالترتیب گرینڈ پرائز اور پہلا انعام جیتا۔
چینی ترجمے میں مہارت رکھنے والی گرینڈ پرائز کی فاتح شریف نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں چینی فلموں اور ٹیلی ویژن کے مختلف کاموں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے چینی زبان سیکھنا اور چینی ثقافت کو سمجھنا پسند کرتی ہیں۔
شریف نے شِنہوا کو بتایا کہ میں چینی زبان کو چینی اور مصری نوجوانوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور ثقافتی تبادلوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ایک پل کے طور پر استعمال کرنے کی امید رکھتی ہوں۔
