ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر)کے سیکرٹری مالیات پال چھن نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ نے مارچ میں 34 لاکھ سے زائد سیاحوں کا اندراج کیا ہے۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ان بعض امریکی سینیٹرز کی شدید مذمت کی ہے جنہوں نے ایک نام نہاد بل کے ذریعے ایچ کے ایس اے آر حکومت کے محکمہ انصاف کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز کو نام نہاد پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے جائزے کی درخواست کی ہے،اس کا مقصد قومی سلامتی کے تحفظ میں مصروف متعلقہ ایچ کے ایس اے آر کے اہلکاروں کو ڈرانا دھمکانا ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کسی بھی قسم کی نام نہاد پابندیوں کی مذ مت کرتا ہے اور کبھی بھی مرعوب نہیں ہوگا ۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایچ کے ایس اے آر قومی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری کو ثابت قدمی سے نبھاتا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت متعلقہ امریکی سیاست دانوں پر زور دیتی ہے کہ وہ حقیقت اور فریب میں فرق کریں اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف کام کرنا اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کرنا فوری طور پر بند کریں جو کہ خالصتاً چین کے داخلی امور ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کو تقریباً5 سال گزر چکے ہیں۔ ایچ کے ایس اے آر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعلقہ افراد یا اداروں کے اعمال کے سلسلے میں ثبوتوں کی بنیاد پر اور قانون کے مطابق سختی سے قانون نافذ کرنے کے اقدامات کیے ہیں جن کا ان کے سیاسی موقف، پس منظر یا پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
