اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اسمارٹ ایجوکیشن آن لائن پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد...

چین میں اسمارٹ ایجوکیشن آن لائن پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد 16 کروڑ سے زائد ہو گئی

اچیو منٹس ایگزیبیشن میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی روبوٹک مچھلیاں نظر آرہی ہیں۔(شِنہوا)

ووہان (شِنہوا) چین کے ڈیجیٹل ایجوکیشن سے متعلق عوامی خدمات کے لیے آن لائن پلیٹ فارم سمارٹ ایجوکیشن آف چائنہ پر اپریل 2025 تک اندراج شدہ صارفین کی تعداد 16 کروڑ40لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے ووہان شہر میں بدھ سے جمعہ تک جاری رہنے والی 2025  ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس میں سمارٹ ایجوکیشن کے بارے میں جاری ہونے والے ایک وائٹ پیپر سے ظاہر ہوا ہے کہ  اس پلیٹ فارم نے گزشتہ ماہ تک 61.3 ارب سے زائد  پیج ویوز ریکارڈ کیے اور 220 سے زائد ممالک اور خطوں سے صارفین اس پر موجود تھے۔

وائٹ پیپر نے انکشاف کیا کہ پلیٹ فارم نے اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل تعلیمی وسائل جمع کرنا جاری رکھا ہے۔ان میں 1 لاکھ 10ہزارسے زائد پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے وسائل نیز پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے 11 ہزار300 سے زائد ، اعلیٰ تعلیم کے لیے 31 ہزار اور عمر بھر سیکھنےکے لیے 2 ہزار سے زائد آن لائن کورسز شامل ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم 8بڑی کیٹگریز میں روزگار کی خدمات اور امتحانی خدمات جیسی 51 خدمات کو یکجا کرتا ہے اور اس میں اے آئی اور تعلیم کا گہرا انضمام شامل ہے۔

چین ایک جدید ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم بنا رہا ہے جو زیادہ منصفانہ، اعلیٰ معیار کا حامل، زیادہ ذہین اور عمر بھر کی تعلیم کے حوالے سے سب کے لیے قابل رسائی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!